روس، ایم آئی ایف ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 21 افراد ہلاک 3 زخمی

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:56

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2016ء ) روس میں ،ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ تین کو زندہ بچا لیا گیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی سائیبیریا کے عملہ پنتسولا میں ایم آئژی ایٹ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ تین کو زندہ بچا لیا گیا جن کی حالت تشویشناک ہے حکام کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے دونوں بلیک باکس اور وائس ریکارڈ مل گیا ہے جو کہ حادثے کی تحقیقات میں معاؤنت دے گا ۔

متعلقہ عنوان :