کیمرون : ٹرین حادثہ میں ہلاک افراد کی تعداد 70 ہوگئی ،575زخمی

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:56

کیمرون( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2016ء )کیمرون میں مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں الٹنے سے70 افراد ہلاک جبکہ 575 سے زائد زخمی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق مسافر ٹرین دارالحکومت یاوٴندے سے دوالا جا رہی تھی کہ ایسکا کے قریب اس کی کئی بوگیاں الٹ گئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور ہلاک و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مسافروں کی بڑی تعداد کے باعث اضافی بوگیاں شامل کرنے کے نتیجے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

عام طور پر اس مسافر ریل گاڑی سے 600 افراد سفر کرتے ہیں لیکن اضافی مسافروں کے باعث اس میں زیادہ بوگیاں لگانے سے 1300 افراد سوار تھے۔کیمرون کے وزیر ٹرانسپورٹ ایدگارڈ ایلان میبی کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 300 افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کیمرون کے صدر پاؤل بیا نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد آبادی والے افریقی ملک کیمرون میں سفر کے لیے اہم ذریعہ ریل گاڑی ہی ہے۔افریقی ممالک میں ریل گاڑیوں اور اس کی پٹریوں کی زیادہ دیکھ بحال نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے اکثر اوقات ریل گاڑیاں ٹریک سے اتر جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :