امریکا ، اسٹور کے ملازم نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:56

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2016ء )امریکا میں اسٹور کے بہادر ملازم نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ڈاکوؤں کی خوب دھنائی کے بعد پولیس کی گرفت میں پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

امریکا کے ایک سپر اسٹور میں دو ڈاکو داخل ہوئے اور کیش کاؤنٹر پر بیٹھے ملازم پر پستول تان کر رقم کا مطالبہ کرنے لگے تھے، اتنے میں پیچھے سے دوسرا بہادر ملازم آیا اور ڈاکوؤں کی درگت بناتے ہوئے دھکے مار کر اسٹور سے باہر نکال دیا۔اس غیر متوقع صورتحال کے بعد ڈاکوؤں کے کچھ ایسے ہوش اْڑے کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

متعلقہ عنوان :