لاہور ،پہلی انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کے جوانوں کی برتری برقرار

پش اپش ایونٹ میں بھی کامیابی حاصل کرلی، محمد فیصل نے چودہ سو پش اپس لگاکر پہلی پوزیشن پائی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 10:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2016ء) لاہور میں جاری پہلی انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کے جوانوں نے اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے پش اپش ایونٹ میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔ محمد فیصل نے سب سے زیادہ چودہ سو پش اپس لگاکر پہلی پوزیشن پائی۔ دوسری پوزیشن بھی پاکستان کے نام رہی، ابرارحسین نے ایک ہزار تین سو اڑیسٹھ پش اپش لگاکر ملکی پرچم بلند کیا۔

چین کے اتھلیٹس نے بھی اپنی طاقت اور فٹنس کا لوہا منوانے کیلطے خوب زور لگایا تاہم وہ پاکستانی جوانوں سے زیادہ پش اپش نہ لگاسکے۔تفصیلات کے مطابق ایوب اسٹیڈیم میں جاری چیمپئن شپ کے چوتھے روز پش اپس کے مقابلے صبح سات بجے شروع ہوئے۔جو بارہ بجے تک جاری رہے۔پندرہ ممالک کے تین سو پچیس اتھلیٹس کو آٹھ گروپس میں تقسیم کرکے نصف گھنٹے کے وقت میں اپنی فٹنس، سٹیمنا اور طاقت کا مظاہرہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس مقابلے میں پاکستان کے محمد فیصل نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئیایک ہزار چار سو پش اپش لگاکر ملکی پرچم بلند کیا۔دوسری پوزیشن بھی پاکستان آرمی ہی کے نام رہی، ابرار حسین نیایک ہزار تین سو اڑسٹھ پش اپش لگائیں۔پیپلز لیبریشن آرمی چین کے زانگ نے ایک ہزار تین سو بائیس پش اپش کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔چوتھی پوزیشن پر بیجنگ سے آئے ہانگ وئی ڈانگ ایک ہزار دو سو چورانوے پش اپش کے ساتھ نمایاں رہے،چین ہی کے لانگ ینگ ہانگ ایک ہزار دو سو چودہ پش اپش کے ساتھ پانچواں نمبر پر آئے۔

مقابلوں میں شریک نیپال کے اتھلیٹس نے ایونٹ سے فارغ ہونے کے بعد اپنے روایتی رقص کا مظاہرہ کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ وہ پاکستان آکر بہت لطف اندوزہورہے ہیں۔پہلی دونوں پوزیشنز حاصل کرنے والے محمد فیصل اور ابرار حسین نے میڈیا سے بات چیت میں اپنی کامیابی کو بہت یادگار قرار دیا۔ ہفتے کو کمبٹ افیسنسی کے مقابلے ہوں گے۔