مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، بھارتی سپریم کورٹ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:03

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2016ء )بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ بھارت جیسے سیکولر ملک میں مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں بھارتی سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے ہندوازم کو سیاست میں استعمال کرنے کے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے اور جہاں مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔عدالت نے کہا کہ یہ کہنا کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ دیکھ لے گی ،پارلیمنٹ نے پچھلے بیس سال میں کچھ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :