سعودی عرب میں منشیات کا بڑا اڈا پکڑا گیا ، 20 لاکھ کیپٹاگون کی گولیاں برآمد

6 ملزمان گرفتار ، 2 لاکھ 71 ہزار سعودی ریال، 40 ہزار امریکی ڈالر ،2کلو قیمتی زیورات بھی برآمد

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 10:57

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2016ء) سعودی عرب میں منشیات کا بہت بڑا اڈا پکڑا گیا۔ اڈے پر سیمنٹ کے بلاکس میں چھپائی گئی 20 لاکھ کیپٹاگون کی گولیاں ، لاکھوں ریال، ہزاروں ڈالر اور زیورات بھی برآمد ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دو ملین کے لگ بھگ کپتاگون (Captagon) نامی نشہ آور گولیاں سیمنٹ کے بلاک میں چھپاکر سمگل کی جارہی تھیں۔

(جاری ہے)

اینٹی نار کوٹکس فورس نے بروقت کارروائی کرکے منشیات سمگلنگ کرنے والے 6 لوگوں کو پکڑ لیاجن کے قبضے سے 2 لاکھ 71 ہزار سعودی ریال، 40 ہزار امریکی ڈالر اور دوکلو قیمتی زیورات برآمد کیے گئے۔یاد رہے سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کی سزا میں سر قلم کیا جاتاہے۔جرائم پیشہ افرادا اتنے سخت قانون کے باوجود مختلف طریقوں سے منشیات سمگلنگ کرتے رہتے ہیں،گاڑی کے ٹائروں،مختلف پھلوں،کھانے پینے والی اشیا کے ساتھ منشیات سمگل کی جاتی ہیں۔جرائم پیشہ افراد کے تمام حیلے بہانوں سے سعودی پولیس واقف ہے۔چنانچہ ہر سال درجنوں منشیات اسمگلنگ کرنے والے لوگوں کااس جرم میں سر قلم کردیا جاتا ہے۔