حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے ہیں،رحمن ملک کا دعوی

دو نومبر سے قبل ہی معاملات طے پا جائیں گے ،دھرنے سے پہلے کچھ حاصل ہوا اور نہ ہی اب ہوگا، سینیٹر پی پی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2016ء) سینیٹر رحمن ملک نے دعوی کیا ہے کہ دو نومبر کے دھرنے کو ختم کرنے کے لئے حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں اور قوی امکان ہے کہ دھرنے کی نوبت نہیں آئے گی اور معاملات طے پا جائیں گے ،جمعہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف میں 2نومبر کے حوالے سے مک مکا ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پہلے بھی دھرنے سے کچھ حاصل نہیں کیا اور اب بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف والوں کو سیاست کا کچھ پتہ نہیں ۔ اگر انہوں نے سیاست کرنی ہے تو پیپلز پارٹی سے سیکھیں کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی ہے سڑکوں کی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں جمہوریت کے لئے قربانیاں دی اور دیتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :