سپریم کورٹ پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت یکم نومبر کو کریگی

وزیراعظم نواز شریف سمیت فریقین کو نوٹسز جاری

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2016ء)سپریم کورٹ نے پاناما لیکس سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت یکم نومبر کو مقرر کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

نوٹسز میں وزیراعظم اور فریقین کو کہا گیا ہے کہ عدالت آتے ہوئے اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لے کر آئیں تحریک انصاف کے دھرنے سے 24 گھنٹے پہلے ہونے والی سماعت کے لیے وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں ، حسن نواز حسین نوازمریم نواز ، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹسز میں مطلع کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس کی سماعت یکم نومبر کو ہو گی۔ عدالت آتے ہوئے آپ اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لائیں۔عدالت نے جمعرات کو سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی تھی۔