چینی فضائی کمپنی کو پاکستان میں سروس شروع کرنے کیلئے لائسنس جاری

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:27

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء ) سوشل ایوی ایشن اتھارٹی نے چینی فضائی کمپنی کو ملک میں آپریشن شروع کرنے کا لائسنس جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فضائی کمپنی کی خصوصیات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے پاکستان میں رجسٹرڈ فضائی کمپنی اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی جس میں سب سے زیادہ حصص ہوا بازی کے شعبہ سے وابستہ ایک بڑی چینی کمپنی کے ہیں، فضائی کمپنی جدید ترین بوئنگ 737-800طیارے شامل کررہی ہے۔ نئی فضائی کمپنی پشاور سے کراچی، پشاور سے دبئی، جدہ سمیت اندرون ملک اور بیرون ملک اپنی پروازوں کا سلسلہ شروع کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :