معروف ادیب مذہبی سکالر حضرت میاں محمدسعید شاد انتقال فرماگئے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء)معروف ادیب مذہبی سکالر حضرت میاں محمد سعید شاد 90سال کی عمر میں انتقال فرما گئے ۔مرحوم محکمہ تعلیم میں ڈائریکٹر تھے ۔12کتب کے مصنف تھے ۔ حب رسول ﷺ سانحہ کرب و بلا لا اف خطبات شیر ربانی ،ان کی مشہور کتب تھی وہ کئی اخباروں میں کالم لکھتے رہے ۔ان کے پانچ بیٹے تھے ۔

(جاری ہے)

محسن پاکستان ڈاکڑعبدالقدیر خان ،جبار مرزا،غلام حیدر شیخ (کویت)،علامہ عبدالستار عاصم ،،افتخار مجاز ،ڈاکٹر وزیر حسین شاہ ،عبدالغفور منہاس ،محمد حفیظ اللہ چودھری ،مقصود چغتائی،پروفیسر اکرام اللہ عادل ،حکیم محمد عزیز الرحمن جگرانوی ،رانا عامر رحمن محمود ،چودھری جمیل اختر نے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میاں سعید شاد ساری زندگی خدمت خلق کیلئے وقف کر رکھی تھی ۔

انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :