عمران خان بلڈ ٹیسٹ کروائیں تو اندر سے منشیات نکلے گے ‘ان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا ، عمران اپنا اور اپنے دائیں بائیں لوگوں کے احتساب سے بچنے کے لئے ہمارے ٹی او آرز کو نہیں مان رہے

ظالما بلڈ ٹیسٹ کروا لے… حنیف عباسی کا عمران خان کو مشورہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:26

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء حنیف عباسی نے عمران خان کو بلڈ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ بلڈ ٹیسٹ کروائیں گے تو اندر سے منشیات نکلے گی اور ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا ، عمران اپنا اور اپنے دائیں بائیں لوگوں کے احتساب سے بچنے کے لئے ہمارے ٹی او آرز کو نہیں مان رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ دوسروں کی تلاشیاں مانگنے ولا پہلے اپنا بلڈ ٹیسٹ کرائے ۔ اگر عمران کی تلاشی ہوئی تو انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا ۔ پی ٹی آئی کے چیئر مین کو علم ہے کہ حقیقی احتساب ہوا تو وہ پھنس جائے گا۔ ا نھوں نے کہا کہ عمرن خان کی احتساب تحریک اپنے احتساب سے بچنے کیلئے ہے ۔ وہ اپنا اور اپنے دائیں بائیں کھڑے لوگوں کا احتساب نہیں چاہتے ۔ حنیف عباسی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ظالما بلڈ ٹیسٹ کروالے۔