کوئٹہ ،سیسہ اور زنگ کی کان میں پھنسے ایک پاکستانی مزدور کو بچانے کیلئے جانے والے 2 چینی انجینئروں کی لاشیں 4ہفتے بعد نکال لی گئیں

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں دودر کے مقام پر سیسہ اور زنگ کی کان میں پھنسے ایک پاکستانی مزدور کو بچانے کے لیے جانے والے 2 چینی انجینئرز کی لاشیں 4 ہفتے بعد نکال لی گئیں اطلاعات کے مطابق چار ہفتہ قبل دو چینی انجینئر سمیت تین اہلکار کان میں پھنس گئے تھے ہیوی مشینری کے باوجود انجینئروں کو نہیں نکالاجاسکا ایم ایم سی ہوائے دودر مائننگ کمپنی (ایم ایچ ڈی)کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چینی انجینئرز اور ریسکیو ٹیموں نے بدھ 19 اکتوبر کی صبح دوبارہ تلاش کا کام شروع کیا اور کان میں اس جگہ پر پہنچ گئے جہاں چینی انجینئرز پھنسے تھے انہوں نے بتایا کہ کان میں پھنس جانے والے پاکستانی مزدور کی لاش اب تک نہیں مل سکی مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ دونوں چینی انجینئرز کی لاشیں رات گئے کان سے باہر نکالی گئیں، جنھیں پوسٹ مارٹم اور میڈیکو لیگل کارروائی کے لیے کراچی کے آغا خان ہسپتال منتقل کیا جائے گاچینی انجینئرز کے اہلخانہ پہلے ہی سے کراچی میں موجود ہیں یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 ستمبر کو مذکورہ کان میں لفٹ گرنے سے چار چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی الیکٹریشن کان کے اندر کافی گہرائی میں جاگرے تھے، ان میں سے دو چینی انجینئرز شافٹ تک پہنچنے میں کامیاب رہے اور سیڑھیوں کے ذریعے اوپر آگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :