اسلام آباد ہائیکورٹ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈمارشل بنانے کی درخواست مسترد

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:16

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈمارشل بنانے کی درخواست مستردکر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈمارشل بنانے کی وکیل کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں عدالت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈمارشل بنانے کی درخواست مستردکر دی گئی۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا تھا کہ سپہ سالار کی خدمات کے پیش نظر انہیں فیلڈ مارشل بنایا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں فیلڈ مارشل کا کوئی عہدہ موجود نہیں، عدالت پارلیمنٹ کو خاص قانون سازی کی ہدایت نہیں کرسکتی۔