امریکہ کا پاکستان کیلئے 36کروڑ65لاکھ روپے کا امداد دینے کا اعلان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء) امریکہ نے پاکستان کیلئے 36کروڑ65لاکھ روپے کا امداد دینے کا اعلان کر دیا، خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں غیرت کے نام قتل اور خواتین کیساتھ زیادتی کے بارے قانون سازی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے غیرت کے نام قتل اور زیادتی کے روک تھا م سے متعلق قانون سازی کرکے ذمہ داری کا ثبوت دیدیا، امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان میں متاثر خواتین کا 3سال تک مالی معاونت جاری رکھے گا، اس مد میں 36کروڑ65لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے یہ امداد متاثرہ خواتین کیلئے انصاف کی رسائی کے معاملات کیلئے خرچ ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :