آسٹریلیا آرمی کو پاکستان آرمی کے ہاتھوں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست

131 رنز کے تعاقب میں پاک آرمی ٹیم نے6 وکٹیں کھو کر ہدف پورا کر لیا ، دوسرا میچ آج ہوگا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2016ء )پاک آرمی نے پہلے ٹی ٹوٹنی میچ میں آسٹریلیا آرمی کی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دے دیگیریژن گراوٴنڈ لاہور میں ہونے والے میچ میں آسڑیلیا آرمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں ایک سوتیس رنز بنائے کپتان گریگ ہومز نے اٹھائیس رنز کی اننگز کھیلی ایک سو اکتیس رنز کے تعاقب میں پاک آرمی کی ٹیم نے چھ وکٹیں کھو کر ہدف پورا کر کے چار وکٹوں سے میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آسڑیلیا آرمی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نیاپنی اننگز کے اختتام پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی میچ کے مہمان خصوصی تھے۔آسڑیلیا آرمی اپنا دوسرا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی انڈرٹونٹی ون ٹیم کیخلاف کھیلے گی جبکہ تیسرامیچ اکیس اکتوبر کو پولیس الیون کے خلاف جم خانہ کلب میں کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :