اسلام آباد، شہباز بھٹی قتل کیس میں اہم موڑ، چشم دید گواہ عدالت میں بیان سے منحرف

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:27

اسلام آبا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2016ء)سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی قتل کیس میں اہم موڑ،مقدمہ کا چشم دید گواہ عدالت میں بیان سے منحرف ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جسٹس سہیل اکرام نے کی۔ مقدمہ کا چشم دید گواہ منظورعدالت میں بیان سے منحرف ہو گیا۔

(جاری ہے)

منحرف گواہ منظور نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نے سابق وفاقی وزیر پر فائرنگ کا واقعہ نہیں دیکھا،میری آنکھوں کے سامنے سیکٹر آئی ایٹ فور میں فائرنگ نہیں ہوئی۔

عدالت نے مقدمہ کے مزید گواہان کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت دو نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کو 2011میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ فور میں اپنے گھر کے باہر دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔