میرانشاہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت2دہشتگرد ہلاک

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:26

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2016ء) شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت2دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گومل میں سیکورٹی فورسز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر اکبر علی عرف بدل سمیت 2دہشتگردوں کو ہلاک کر د کردیا گیا ہے ، ہلاک ہونیوالے کمانڈر کے متعلق بتایا گیا ہے وہ جی ایچ کیو پر حملے کا ماسٹر مائنڈتھا۔

متعلقہ عنوان :