کراچی، ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر نے جید علما کو قتل کرنیوالے ساتھی کا نام بھی اگل دیا

ٹارگٹ کلر ضیا الدین عرف پہاڑی نے 40 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا منصوبہ بندی متحدہ قومی موومنٹ کے لائنز ایریا سیکٹر انچارج فرید نے کی، پولیس رپورٹ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:26

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2016ء)کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ٹارگٹ کلر نے جید علما کو قتل کرنے والے ساتھی کا نام بھی اگل دیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے ٹارگٹ کلر ضیا الدین عرف پہاڑی نے 40 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلر نے مولانا نظام الدین شامزئی اور مولانا فتح پوری کے قاتل کا نام بھی بتا دیا۔

(جاری ہے)

ٹارگٹ کلر کے مطابق علما کے قتل کی منصوبہ بندی متحدہ قومی موومنٹ کے لائنز ایریا سیکٹر انچارج فرید نے کی۔ ضیا الدین عرف پہاڑی نے بتایا کہ 2010 میں ٹارگٹ کلر تقی ماموں کے بھائی سے جھگڑے کے بعد ایس ایچ او بریگیڈ ناصر الحسن اور اسکے محافظ کو قتل کیا۔ ٹارگٹ کلر ضیا عرف پہاڑی نے ہڑتالوں کے دوران 25 گاڑیاں ،20 رکشہ، 25 موٹر سائیکلوں اور 4 دکانوں کا نذر آتش کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ملزم نے 1995میں ٹارگٹ کلنگ شروع کی اور2013تک 40سے زائد افراد کو پارٹی کے کہنے پر قتل کیا۔ ضیا عرف پہاڑی کو سات روز قبل کراچی کے علاقے فیروز آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔