اعتزازاحسن بھارت کوسکھوں کی فہرست فراہمی کے الزام کی وضاحت نہیں کر سکے،ترجمان وزارت داخلہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2016ء) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سینیٹر اعتزازاحسن بھارت کوسکھوں کی فہرست فراہمی کے الزام کی وضاحت نہیں کر سکے۔ ترجمان وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعتزاز کے گھر کا ایک ایک صوفہ، قالین، پراپرٹی ٹائیکون کی مرہون منت ہے، وہ کس منہ سے دوسروں پر الزام لگاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اعتزازاحسن بھارت کوسکھوں کی فہرست فراہمی کے الزام کی وضاحت نہیں کر سکے۔ ترجمان نے کہا کہ اعتزازکے گھرکاایک ایک صوفہ،قالین ،پراپرٹی ٹائیکون کی مرہون منت ہے جبکہ 1989ء میں بینامی پربینظیربھٹو سے ایل پی جی کوٹا لیا لیکن آج قوم کو کرپشن کے خلاف لیکچر دیتے نہیں شرماتے۔ اعتزاز احسن دوسروں پرالزام کس منہ سے لگاتے ہیں۔