جھنگ،پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی شہری کی مبینہ خود کشی، تفتیش شروع

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:24

جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2016ء ) جھنگ میں پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی مزدور نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جھنگ کے علاقے حویلی بہادر شاہ میں بنائے جانے والے کول پاور پلانٹ میں کام کرنے والے چینی مزدور 45سالہ شی چنگ نے گزشتہ روز یہ کہہ کر کام کرنے سے انکار کردیا کہ اس کے سر میں درد ہے اور اپنے کمرے میں چلا گیا۔

(جاری ہے)

کچھ وقت کے بعد اس کے ساتھی مزدور جب اس کا پتہ کرنے آئے تو اس نے کمرے میں پھندے سے خود کو لٹکارکھاتھااور اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔ پولیس کے مطابق قوی امکان ہے چینی مزدورنے خود کشی کی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :