راولپنڈی ،مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی رہنما سمیرا گل کی 10ماہ قبل جمع شدہ کاغذات نامزدگی کو موثر قرار دینے کیلئے دائر رٹ خارج

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2016ء)عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد امیر بھٹی نے مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی رہنما سمیرا گل کی جانب سے 10ماہ قبل جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کو موثر قرار دینے کیلئے دائر رٹ خارج کردی ہے پیپلز پارٹی کی رہنما سمیرا گل نے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ اس نے دس ماہ قبل تمام اداروں سے این او سی لے کر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس کے ساتھ پارٹی ٹکٹ بھی تھاجبکہ سکروٹنی میں کاغذات نامزدگی بھی درست قرار پائے تھے جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بدل دیا گیانئے شیڈول کے تحت دوبارہ کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے ہیں رٹ میں استدعا کی گئی تھی کہ پرانے جمع شدہ کاغذات نامزدگی کو قابل عمل قراردیا جائے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب راشد حفیظ نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے دس ماہ قبل کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اب نئے شیڈول کے تحت کاغذات جمع نہیں کروائے جس پر قانون کے مطابق یہ انتخابات میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہے کیونکہ ان کاغذات کو قابل قبول قرار نہیں دیا جاسکتاجس پر عدالت نے رٹ خارج کردی ۔

متعلقہ عنوان :