پرویزمشرف ،آصف زرداری ،نوازشریف اوربانی متحدہ میرے محسن ہیں،عشرت العباد

12مئی کے ذمہ داروں کوچوراہوں پرلٹکائیں گے عظیم طارق اورحکیم سعیدکے کیسزکوبھی ری اوپن کررہے ہیں ،مصطفیٰ کمال کے لندن سے بھی رابطے قائم ہیں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2016ء)گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے کہاہے کہ سابق صدرپرویزمشرف ،آصف علی زرداری ،نوازشریف اوربانی متحدہ الطاف حسین میرے محسن ہیں ،12مئی کے ذمہ داروں کوچوراہوں پرلٹکائیں گے ،عظیم طارق اورحکیم سعیدکے کیسزکوبھی ری اوپن کررہے ہیں ،مصطفیٰ کمال کے لندن سے بھی رابطے قائم ہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ12مئی سانحہ کے حوالے سے میرے پاس بہت سی معلومات ہیں ،12مئی کے موقع پرجس نے فائرنگ کی سب سے پہلے انہیں گرفتارکیاجائیگاجبکہ کچھ کوگرفتارکرلیاہے تاہم 12مئی کے واقعے کی تفتیش ہورہی ہے ،کسی شخصیت کے بارے میں کوئی رائے نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہاکہ عظیم طارق اورحکیم سعیدکے کیس دوبارہ کھولنے کااعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قاتلوں کوچوراہے میں لٹکائیں گے ،رولزآف گیمزطے کرلئے گئے ہیں جوکہ مجرم ہوگاانہیں پکڑاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مصطفیٰ کمال ٹھیکیدارتھے اورپھرکراچی کے ناظم بنائے گئے ،مصطفیٰ کمال کرپشن اورچائنہ کٹنگ میں ملوث ہیں ۔انہوں نے فرینڈزنامی کمپنی بنائی ہے ۔

وہ انتہائی گھٹیااورکم ظرف انسان ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ملکی تاریخ میں بڑااسلحہ کاذخیرہ پکڑاگیاہے ،پتالگاہے کہ اسلحہ کس مقصدکیلئے لایاگیااسلحہ کب اورکہاں سے خریداگیا،مصطفیٰ کمال کی کمپنی کوترقیاتی کاموں کیلئے کئی ٹھیکے بھی دیئے گئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ابھی معلوم ہواہے کہ مصطفیٰ کمال نے باقی قائدسے رابطہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف،آصف علی زرداری ،نوازشریف میرے محسن ہیں ،کوئی بھی اپنے محسن کے خلاف نہیں بولتا،کوئی اپنے محسن پرکیچرنہیں پھینکتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ متحدہ کے بانی الطاف نے مجھے نامزدکیاہے ،ان کے خلاف کیوں بولتاتاہم کراچی کے ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اوردہشتگردی میں ایم کیوایم کاحصہ تھا،جبکہ اغواء برائے تاوان میں ملوث نہیں تھا،سپریم کورٹ کے فیصلے میں کراچی کے دہشتگردی میں پانچ بڑی پارٹیاں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی مٰں اب دہشتگردی ،ٹارگٹ کلنگ دیگرجرائم اسی فیصدختم ہوچکے ہیں ،اس آپریشن کوکراچی شہرسے تمام جرائم کے خاتمے تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ نائن زیروکے خلاف ایکشن لیاگیا،اس لئے مجھے پارٹی سے نکال دیاگیا،میرے لئے پارٹی اہم نہیں ہے ہماری پہلی ترجیح کراچی کاامن ہے