میشل عون کو لبنانی صدارتی امیدوار بنائے جانے کا امکان

میرونائٹ مسیحی عقیدے کے حامل عون لبنان کی ایران نواز عسکری تنظیم حزب اللہ کے اتحادی ہیں

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:39

بیروت( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2016ء )لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری نے ملک میں خالی پڑے ہوئے صدارتی منصب کے لیے میشل عون کی امیدواری کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔ میرونائٹ مسیحی عقیدے کے حامل عون لبنان کی ایران نواز عسکری تنظیم حزب اللہ کے اتحادی ہیں۔

(جاری ہے)

الحریری کی سیاسی جماعت کے مطابق عون کو صدارتی منصب کے لیے نامزد کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔ لبنانی سیاسی حلقوں کے مطابق اگر یہ تجویز تمام سیاسی پارٹیاں منظور کر لیتی ہیں، تو میشل عون کے صدر بننے کی صورت میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ سعد الحریری وزیر اعظم کے منصب پر براجمان ہو سکیں گے۔ لبنان میں صدارتی عہدہ پچھلے ڈھائی سال سے خالی ہے۔

متعلقہ عنوان :