ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدر بارک اوباما کے سوتیلے بھائی کو مباحثے میں شرکت کی دعوت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:37

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2016ء ) ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بارک اوباما کے سوتیلے بھائی کو مباحثے میں شرکت کی دعوت دیدی، امریکا میں صدارتی انتخابات کے پہلے ری پبلکن اورڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تیسرے مباحثہ ہونے جارہا ہے تفصیلات کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بارک اوباما کے سوتیلے بھائی کو مباحثے میں شرکت کی دعوت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، ری پبلکن اورڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کے درمیان تیسرے اور آخری مباحثہہونے جارہا ہے،واضح رہے کہ امریکی صدربراک اوباما کے سوتیلے بھائی نے ڈونلڈٹرمپ کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ واحد امیدوار ہیں، جو دل سے ملک اور عوام کی بہتری چاہتے ہیں۔اریپبلکن پارٹی کی جانب جھکاوٴ کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکنز کی ہم جنس پرستی کی مخالفت نے بھی انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کیلئے قائل کیا۔

متعلقہ عنوان :