کابل ، فوجی یونیفارم میں ملبوس شخص کی فائرنگ ،نیٹو کا ایک فوجی ہلاک ،5زخمی

جوابی کارروائی میں حملہ آو ر ہلاک

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:37

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2016ء) افغان دارالحکومت کابل میں فوجی یونیفارم میں ملبوس شخص نے فائرنگ کرکے نیٹو کا ایک فوجی ہلاک جبکہ 5زخمی کر دیئے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق کابل میں نیٹو افواج کا قافلہ معمول کی گشت پر تھا کہ افغان فوج کے لباس میں ملبوس شخص نے نیٹو قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نیٹو فوجی موقع پر ہلاک جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، ان میں2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ نیٹو فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں حملہ آو ر کو ہلاک کر دیا گیا۔