ابوبکرالبغدادی موصل میں ہیں،کرد رہنما

بم بنانے کے ماہر فوزی النومی کے علاوہ چھ ہزار سے زائد جنگجو بھی ہیں ،ہشیار زبیری

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:36

موصل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2016ء )عراقی کرد رہنما ہشیار زبیری نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی عراقی شہر موصل میں موجود ہیں، ہمارے پاس ابوبکربغدادی کے موصل میں ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا ہے کہ موصل میں داعش کے6ہزارسے زائد جنگجو موجود ہیں، ابوبکر البغدادی ممکنہ طور پر داعش کے بم بنانے کے ماہر فوزی النومیح کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ داعش نے 2014ء میں موصل پر قبضہ کر لیا تھا، عراقی فورسز، کردوں اور اتحادی افواج نے دوروز قبل موصل کو داعش سیچھڑانے کا ا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :