برطانوی فوجی سربراہ کا شمالی وزیرستان کا دورہ، آئی ڈی پیز کی بحالی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا

نکولس پیٹرک کارٹر کی آرمی چیف سے بھی ملاقات،علاقائی سلامتی وباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2016ء) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نکولس پیٹرک کارٹر نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا،وہاں پر آئی ڈی پیز کی بحالی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔پاک فوجی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نیکولسن کارٹر نے کور کمانڈر پشاور لفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، برطانوی آرمی چیف کو شمالی وزیرستان میں آئی ڈی پیز کی بحالی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، برطانوی آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے، جس نے اس علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کیا ہے ، شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے بہترین کارکردگی دکھائی، میرانشاہ میں پاک فوج کی جانب سے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوا ہوں، میں دیکھ رہا ہوں کہ یہاں کی بڑی آبادی واپس لوٹ آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ میں افغانستان میں کام کر چکا ہوں ٹاسک کو سمجھ سکتا ہوں، جبکہ میں شمالی وزیرستان کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا، مجھے مشترکہ خطرے اور اس علاقے کے مشکلات کا اندازہ ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی فوج کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی وباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا آر رمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک کارٹرنے ملاقات کی جس میں پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں ،خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کیخلاف قربانیوں پرخراج عقیدت پیش کیا۔برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جب کہ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :