سرگودھا، انسانیت کی تذلیل‘ معمر شخص کی نعش تھانوں کی حدود کے تنازع کے باعث پڑی رہی

بعد میں تھانہ سٹی گدھا ریڑھی پر لاش کو سول ہسپتال لے گئی

بدھ 19 اکتوبر 2016 10:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2016ء) انسانیت کی تذلیل‘ معمر شخص کی نعش تھانوں کی حدود کے تنازع کے باعث پڑی رہی۔ بلاخر تھانہ سٹی گدھا ریڑھی پر لاش کو سول ہسپتال لے گئی۔ تفصیلات کے مطابق اوور ہیڈ برج ٹرسٹ پلازہ کے نیچے ایک معمر شخص کافی عرصہ سے اسی جگہ گزر و بسر کررہا تھا گزشتہ روز رات کے کسی پہر خالق حقیقی سے جاملا۔ جب لوگوں نے صبح دکانیں کھولی تو دیکھ ایک شخص مردہ پڑا ہے اس پر پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن جب پولیس کی گاڑی آتی اور اپنی حدود نہ ہونے کا کہہ کر چلی جاتی۔

تین چار گھنٹے پولیس کی جانب سے یہ تعین ہی نہیں کیا جاسکا کہ مرنے والا شخص کس تھانہ کی حدود میں بالاخر تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے نعش کو وہاں سے اٹھانے کا اہتمام کیا گیا جس پر انسانیت کی تذلیل کرتے ہوئے پولیس کی دوگاڑیاں موقع پر کھڑے ہونے کے باوجود نعش کو گدھا ریڑھی پر رکھ کر سول ہسپتال پہنچائی گئی۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی کے پولیس اہلکار قاری مرتضی کی اس حرکت پر لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے کہ سرکاری گاڑی موجود ہونے کے باوجود نعش کو گدھا گاڑی پر لے جایا گیا جو انسانیت کی تذلیل ہے۔ شہریوں نے ڈی پی او سرگودھا سہیل چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قاری مرتضی اور دوسرے پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔