افغان حکومت اور طالبان کے مابین قطر میں خفیہ مذاکرات کا دوبارہ آغاز

بدھ 19 اکتوبر 2016 10:48

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2016ء) افغان حکومت اور طالبان کے مابین خلیجی ریاست قطر میں خفیہ مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے، برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر میں افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے دو دور منعقد ہوئے ہیں، مذاکرات میں افغان طالبان کی نمائندگی ملا عبدالمنان اخوند نے کی ہے، رپورٹ میں طالبان ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی بھی پاکستانی عہدیدار نے مذاکرات کے ان دونوں ادوار میں شرکت نہیں کی تاہم ایک سینیئر امریکی سفارتکار قطر میں ہونیوالے مذاکرات میں موجود تھا، رپورٹ کے مطابق ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ستمبر کے آغاز میں ہونیوالی پہلی میٹنگ مثبت ہی جوکہ خوشگوار ماحول میں ہوئی، رپورٹ کے مطابق ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات کے اس دور میں طالبان رہنما ملا عبدالمنان کو افغان انٹیلی جنس سربراہ محمد معصوم کیساتھ آمنے سامنے بات چیت کا موقع ملا۔

متعلقہ عنوان :