قطیف میں زبردستی بدفعلی کرنے والے سعودی کو سزائے موت دے دی گئی

بدھ 19 اکتوبر 2016 10:47

ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2016ء ) سعودی عرب کے شہر قطیف میں لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد زبردستی بد فعلی کرنے والے مجرم کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مجرم سعد بن احمد بن سعد شمرانی نے کچھ عرصہ قبل ایک لڑکی کو اغوا کرکے زبردستی بدفعلی کی تھی۔ لڑکی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ جرم ثابت ہوجانے پر عدالت نے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔آج (منگل کو) عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے سعد شمرانی کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :