برطانوی پارلیمنٹ کے احاطے میں مبینہ زیادتی کا واقعہ

کنزرویٹیو پارٹی کے ممبرپارلیمنٹ کو مبینہ زیادتی کے واقعے کے الزام میں حراست میں لے لیا

بدھ 19 اکتوبر 2016 10:47

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2016ء )برطانوی پارلیمنٹ کی حدود میں زیادتی کے واقعے نے ہلچل مچادی، لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔کنزرویٹیو پارٹی کے ممبرپارلیمنٹ کے ایک ساتھی کو مبینہ زیادتی کے واقعے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لندن میٹروپولیٹن پولیس نے چودہ اکتوبر کو ہونے والے اس واقعے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک 23 سالہ نوجوان کو پارلیمنٹ کی حدود سے حراست میں لیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان برطانوی پارلیمنٹ کے رکن کریگ میکنلے کا قریبی ساتھی ہے۔کنزرویٹیو پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، پارلیمنٹ کا عملہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :