بھارتی شہریوں نے اپنی فوج کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

وزیر دفاع اور آرمی چیف کے نام خط لکھ کر اپنی فوج کی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کر دیا

بدھ 19 اکتوبر 2016 10:47

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2016ء )مودی سرکار کا پروپیگنڈا بیکار ہوگیا، سیاستدانوں کے بعد اب بھارتی عوام بھی اپنی فوج کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔ بھارتی شہری نے وزیر دفاع اور آرمی چیف کے نام خط لکھ کر اپنی فوج کی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کر دیا۔۔

(جاری ہے)

ونت کچیریا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی پولیس حالات پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں لاکھوں فوجی بھی حملہ آوروں کو روکنے میں ناکام ہیں۔ ونت کچیریا نے مودی سرکار کے سرحد پار مداخلت کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا۔ کہتے ہیں اگر حملہ آور سرحد پار سے آرہے ہیں تو آٹھ لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کس کام کے لیے ہے؟۔