سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی نجی ائیرلائن کو آپریشن کی اجازت دیدی

بدھ 19 اکتوبر 2016 11:09

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2016ء ) معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث ملکی ضرویارت میں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نجی کمپنیوں کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں سرمایا کاری میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک نجی کمپنی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نئی ایئرلائن سروس شروع کرنے کی درخواست کی تھی جو منظور کر لی گئی ہے اور ساتھ یہ بھی شرط عائد کی گئی ہے کہ نجی کپنی پہلے طیارے خریدے گی۔

ذرائع کے مطابق ابتداء میں کمپنی کو صرف اندرون ممالک آپریشن کرنے کی اجازت دی جائے گی جس کے تحت کمپنی پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی جس میں کراچی، لاہور، اسلام آباد وغیرہ شامل ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیرلائن کی ایک سال کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے بیرون ممالک آپریشن کی اجازت دی گی۔