کراچی، خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لینے والے ایس ایس پی راوٴ انوار کو بحال کرنے کا فیصلہ

منگل 18 اکتوبر 2016 10:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2016ء)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لینے والے ایس ایس پی راوٴ انوار کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن جلد کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار کو حراست میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لینے پر اہلخانہ اور کارکنوں نے مزاحمت کی۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلر کی موجود گی کی اطلاع پرخواجہ اظہار کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھا اور انہیں گرفتار کیا گیا۔ ایم کیو ایم رہنما کی گرفتاری کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کو معطل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :