عمر عبداللہ کو نیویارک میں شدید خفگی کا سامنا

ائیرپورٹ پر تلاشی اور پوچھ گچھ کیلئے دو گھنٹے تک روکے رکھاگیا،اچھا ہوتا یہاں نہ آتا ، عمر عبداللہ

منگل 18 اکتوبر 2016 11:09

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2016ء ) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ کونیویارک کے ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ کیلیے دو گھنٹے تک روکے رکھاگیا۔عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں اس واقعے سے آگاہ کیا۔ان کا کہناتھاکہ نیویارک آمد پر انھیں دو گھنٹے تک روکے رکھاگیا۔ انھوں نے بتایا کہ انھیں روکے جانے کامقصد مزید تلاشی لیناتھا۔

(جاری ہے)

عمر عبداللہ نے مزید بتایا کہ وہ تین مرتبہ امریکا آئے اور تینوں بار انھیں سخت تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑا۔انھوں نے اس معاملے پر شدید خفگی اور کوفت کا اظہار کیا۔عمر عبداللہ کا کہنا تھاکہ وہ نیویارک کسی تقریب سے خطاب کرنے آئے تھے مگراچھاہی ہوتا کہ وہ یہاں نہ آتے اور اپنے گھر پرہی رہتے۔ انھوں نے دو گھنٹے کی پوچھ گچھ کو وقت کا ضیاع قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :