فاروق ستار نے پولیس سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی

پیر 17 اکتوبر 2016 10:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پولیس سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اور پارٹی افراد خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں،اس سلسلے میں انھوں نے آئی جی اور ڈی آئی جی ایسٹ کو فون کیا ہے اور انھیں تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے سیکورٹی کی درخواست ایم کیو ایم پاکستان کے پیر الہی بخش (پی آئی بی)کالونی میں قائم دفتر اور رہائش پر مانگی ہے جبکہ پولیس نے ان کو جواب دیا ہے کہ پولیس پاکستان پیپلز پارٹی کی سلام شہداء ریلی کی سیکیورٹی فراہمی میں مصروف ہے، اس حوالے سے بعدمیں بات کرینگے۔

یاد رہے فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے قائد کے بانی قائد کے 23اگست کی تقریر کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے نام سے پارٹی قائم کی تھی اور قائد اور ان کی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :