تحریک انصاف کا اسلام آباد لاک ڈاؤن کیلئے 2 نومبر کی تاریخ کی تجویز پر اتفاق

حتمی فیصلہ آج کور کمیٹی کرے گی

پیر 17 اکتوبر 2016 10:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد لاک ڈاؤن 30 اکتوبر کے بجائے 2 نومبر کی تاریخ کی تجویز کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ حتمی فیصلہ آج ( پیر کو ) کور کمیٹی کے اجلاس میں کیاجائے گا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں دھرنے کی تاریخ تبدیل کرنے سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد کو لاک ڈاؤن 2 نومبر کی تاریخ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا تاہم حتمی فیصلہ آج ( پیر کو ) کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔