ہم نے آئین پاکستان کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے اس کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا،جسٹس ثاقب نثار

ملک میں قانون کی بالادستی تب ہو گی جب امیر و غریب کے لئے الگ الگ قانون نہ ہو سینئر ایڈووکیٹ ایس ایم ظفر کی کتاب رونمائی کی تقریب سے خطاب

پیر 17 اکتوبر 2016 10:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء) سپریم کورٹ کے جج جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم نے آئین پاکستان کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے اس کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا ملک میں قانون کی بالادستی تب ہو گی جب امیر و غریب کے لئے الگ الگ قانون نہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ ایس ایم ظفر کی کتاب رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے حلف لیا ہے کہ ہر صورت آئین پاکستان کی حفاظت کی جائے گی ۔

متوازن اصول جب واضح ہو گیا اس دن سے قانون کی حکمرانی ہو گی جب ملک میں امیر و غریب کے لئے قانون الگ ہوں تو قانون کی بالادستی نہیں ہو سکتی ہے اعلی عدلیہ ان دونوں اصولوں سے انحراف نہیں کر سکتے عدلیہ مقننہ کے بنائے گئے قوانین کی تشریح کر سکتی ہے جمہوریت اسلام کے مطابق ہے آئین کی روح سے ہم اس کے محافظ ہے ہمارے مقاصد انسانی بنیادی حقوق کا تحفظ ہے انہو ں نے کہا کہ موجودہ عدلیہ جلد از جلد مقدمات نمٹانے پر یقین رکھتی ہے ۔