شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ، 2 اہلکار شہید ، ایک زخمی

پیر 17 اکتوبر 2016 10:49

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء) شمالی وزیرستان کے علاقے سرہ خاورہ میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سرہ خاورہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔