قومی، مذہبی تنازعات کوانتخابات کا موضوع نہ بنایا جائے، آیت اللہ خامنہ ای

پیر 17 اکتوبر 2016 11:08

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے صدارتی امیدواروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران قومی اور مذہبی امور کو نہ اچھالیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی طرف سے جاری کردہ ایک ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ قومی بیداری کے بعد مذہبی اور اور قومی نوعیت کے مسائل سیکیورٹی اداروں کے لیے جنون کی شکل اختیار کر چکے ہیں، بالخصوص صوبہ کردستان، عرب اکثریتی علاقہ اھواز، اہل سنت مسلک کی اکثریت کا حامل صوبہ سیستان بلوچستان، آذر بائیجان میں ترک اور ترکمان اقوام یا تومکمل طور پر آزادی چاہتی ہیں یا نیم خود مختار وفاقیت کی طلب گار ہیں۔

اس لیے یہ تمام حساس ایشوز ہیں کسی صدارتی امیدوار کے لیے ان امور پرسیاست کرنے سے سختی سے گریز کرے۔

متعلقہ عنوان :