بغداد میں سابق سعودی سفیرثامر السبھان عرب خلیجی امور کے وزیرمملکت مقرر

پیر 17 اکتوبر 2016 11:06

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء)سعودی عرب کے بغداد میں متعیّن سابق سفیر ثامر السبھان کو گزشتہ روز ایک شاہی فرمان کے ذریعے وزیر مملکت برائے عرب خلیجی امور مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ثامر السبھان نے جمعہ کو اپنے ٹویٹر اکاوٴنٹ پر یہ اطلاع دی تھی کہ عبدالعزیز الشمری بغداد میں سعودی سفارت خانے کے ناظم الامور ہوں گے۔واضح رہے کہ ثامر السبھان کو اپریل 2015ء میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد بغداد میں سعودی عرب کا پہلا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔عراق کی اگست 1991ء میں کویت پر چڑھائی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے اور سابق صدر صدام حسین کے دور حکومت میں یہ تعلقات منقطع رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :