یمن کے ساحل کے مقابل امریکی بحری جہازوں پر نیا میزائل حملہ

پیر 17 اکتوبر 2016 11:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء)امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدیدارنے کہا ہے کہ یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول اراضی سے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جنگی جہاز میسن کی جانب متعدد میزائل داغے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ذمہ دار کا کہنا ہے کہ امریکی جہاز نے بر وقت مخالف اقدامات کیے اور جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔یہ تیسری مرتبہ ہے کہ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے میزائلوں کے ذریعے بحیرہ احمر میں امریکی میزائل شکن بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :