منشیات کے دھندے میں ملوث کویتی اداکار ساتھی سمیت گرفتار

پیر 17 اکتوبر 2016 11:04

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء)کویت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے ایک سرکردہ اداکار کو اس کے عراقی نژاد ساتھی ایجنٹ سمیت حراست میں لیا ہے جن پر منشیات کا دھندہ چلانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ کاسمٹیک کی اشیاء کی شکل میں کیمیکل اور منشیات کو ملا کر منشیات تیار کرتے اور انہیں اندورن اور بیرون ملک بالخصوص یورپی ملکوں کو فروخت کرتے رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر اور اداکار عادل المسلم نے اعتراف کیا ہے کہ کویت میں قائم اس کے دفتر کے اندر ایک کارخانہ قائم ہے جس میں منشیات کی تیاری اور اس کی پیکنگ کے بعد وہیں سے خریدو فروخت کی جاتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :