کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا بھرپور جواب،دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں

پیر 17 اکتوبر 2016 11:15

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی نے ایک بار پھر سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر تے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد لائن آف کنٹرول کے سیکرٹری کھوئیر ٹہ میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کر کے ایک بار پھر سیز فائر لائن کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا پاک فوج کی جوابی کارروائی دشمن کے مورچوں میں ا ٓگ لگ گئی جو دور دور سے دکھائی دیتی رہی ۔

متعلقہ عنوان :