وزیر اعظم کو علم ہے کہ صحافی سرل المیڈا کی خبر کس نے فیڈ کروائی،نبیل گبول

اسلام آباد دھرنے میں عمران خان کے ساتھ ہوں گا نبیل گبول کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

اتوار 16 اکتوبر 2016 11:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء) سیاسی راہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو علم ہے کہ صحافی سرل المیڈا کی خبر کس نے فیڈ کروائی ہے۔ اس حوالے سے ابتدائی تحقیقات مکمل ہو گئی ہے صرف ایکشن لینا باقی ہے اس بار اسلام آباد دھرنے میں بہت خون خرابہ ہو گا ۔ میں عمران خان کے ساتھ ہوں گا نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے منی لانڈرنگ کیس الطاف حسین کی حمایت کی اس لئے وہ بچ سکا ۔

(جاری ہے)

منی لانڈرنگ کیس کا فیصلے کچھ اور آنا تھا جو آخری وقت ہی تبدیل ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی سرل المیڈا کی خبر فیڈ کرنے کا علم وزیر اعظم کو ہے فوج نے اس معاملے کی ابتدائی تحقیقات کی ہیں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ردعمل ضرور آئے گا اگر ردعمل نہ آیا تو نواز شریف 2018 میں پھر وزیراعظم بنے گا۔ خبر فیڈ کرنے کا مطلب فوج کو بدنام کرنا تھا فوج ضرور ایکشن لے گی انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کے دھرنے سے پہلے بڑا واقعہ رونما ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :