ملک میں فوجی بغاوت کا کوئی خدشہ نہیں ، سردار ایاز صادق

حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ،لیکن اگر ایسا ہوا تو ملک کو بہت نقصان ہوگا ، سپیکر قومی اسمبلی

اتوار 16 اکتوبر 2016 11:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان خراب تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ۔ ملک میں فوجی بغاوت کا کوئی خدشہ نہیں ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ فوج حکومت کا حصہ ہے حکومت اور فوج کے درمیان بہتر تعلقات ہیں خراب تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک میں مارشل لاء لگانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں فوجی بغاوت کا کوئی خطرہ نہیں ہے بالکل ایسی کوئی بات نہیں کہ فوج کسی طرح کے ”کو“ کرنا چاہتی ہے یہ بالکل غلط ہے ۔ حکومت کو یہ خدشہ نہیں ہے کہ فوجی بغاوت ہونے جا رہی ہے ۔ اگر ایسا ہوا تو ملک کو بہت نقصان ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا مینڈیٹ حکومت نے دیا تھا جبکہ آپریش ضرب عضب کی کامیابیوں پر کوئی شک نہیں کرنا چاہئے ۔