سویڈن میں فوجی بغاوت کے پینل کی منسوخی پر ترکی برہم

اتوار 16 اکتوبر 2016 11:33

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء )انقرہ حکومت نے جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے حوالے سے سویڈن میں ایک پینل کی منسوخی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ترک حکومت کی جانب سے ہفتے کے روز سامنے آنے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ’آزادیء اظہار پر حملہ‘ ہے۔

(جاری ہے)

’پندرہ جولائی، خون ریز بغاوت کے پس پردہ‘ کے عنوان کے تحت اس تقریب کا اہتمام جمعے کے روز سویڈش دارالحکومت اسٹاک ہولم میں ہونا تھا۔

اس پینل کے اہتمام کا مقصد بین الاقوامی برادری کو ترکی میں جمہوریت اور پارلیمانی نظام پر ہونے والے حملے کے منصوبے کے حوالے سے حقائق سے آگاہ کرنا بتایا گیا تھا۔ ترک حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ اس تقریب کی منسوخی بعض سویڈش قانون سازوں کی مداخلت کی وجہ سے ہوئی۔ سویڈش وزارت خارجہ نے فی الحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :