بھارت میں برکس ممالک کا اجلاس شروع

دہشت گردی کے معاملے کو اس اجلاس کا اہم موضوع بنایا جائے گا،بھارت

اتوار 16 اکتوبر 2016 11:33

گووا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء )بھارتی ریاست گووا میں پانچ رکنی برِکس ممالک کا دو روزہ سربراہی اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے سربراہان بنگلہ دیش، بھوٹان، میانمار، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے رہنماوٴں سے بھی مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے کو اس اجلاس کا اہم موضوع بنایا جائے گا۔ بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے اْڑی میں ایک فوجی اڈے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 19 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی کشیدہ ہیں۔ بھارت اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر رہا ہے، جب کہ اسلام آباد حکومت نے ایسے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :