یمن میں جنازے کے اجتماع پر بمباری غلط اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، تفتیش کار

اتوار 16 اکتوبر 2016 11:31

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء )سعودی قیادت میں قائم اتحادی فورسز کی ایک تفتیشی کمیٹی کا کہنا ہے کہ یمنی دارالحکومت صنعاء میں گزشتہ ویک اینڈ پر ایک جنازے کے اجتماع پر بمباری غلط اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز سعودی اتحاد کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس حملے میں فضائی حملوں سے متعلقہ افسران نے کمانڈروں سے منظوری بھی نہیں لی تھی، جو پروٹوکول کی خلاف ورزی تھی۔ اس تفتیشی ٹیم نے سعودی اتحاد سے کہا ہے کہ وہ فضائی حملوں سے متعلق اپنے ضوابط پر نظرثانی کرے اور متاثرہ یمنی خاندانوں کو ہرجانہ ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :