اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر خورشید شاہ ‘ و عابد شیر علی‘ خرم دستگیر‘ شیخ رشید سمیت 336 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

اتوار 16 اکتوبر 2016 12:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ‘ وزیر مملکت عابد شیر علی‘ و فاقی وزیر خرم دستگیر‘ شیخ رشید سمیت 336 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 336 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی ہے ان میں سید خورشید شاہ‘ عابد شیر علی ‘ خرم دستگیر‘ وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ‘ طارق فضل چوہدری‘ عارف علوی ‘ عائسہ گولائی‘ سعید غنی ‘ ایم این اے طلال چوہدری‘ شیخ رشید‘ فہمیدہ مرزا دیگر شامل ہیں ۔

اثاثوں کی تفصیلات ج مع نہ کرانے میں قومی اسمبلی کے 66 ‘سینیٹ 22 ‘کے پی کے اسمبلی کے 49 ‘ سندھ اسمبلی 49 ‘ بلوچستان اسمبلی 13 اور پنجاب سے 137 ارکان شامل ہیں۔